مانچسٹر:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ میں کی گئی غلطیوں سے سیکھیں گے البتہ انگلینڈ کے خلاف جیتا ہوا پہلا ٹیسٹ ہارنے کا بہت دکھ ہے۔جس کا سوچ کر ابھی بھی افسوس ہوتا ہے۔
مانچسٹر سے وڈیو لنک پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق حیدر علی، سرفراز احمد اور وہاب ریاض کو جگہ دی، حیدر علی بہت باصلاحیت ہے، انہوں نے آؤٹ اسٹینڈنگ بیٹنگ کی۔وہاب ریاض کا اوور میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔
انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ نے دونوں میچوں میں سینئر ہونے کا حق ادا کر دیا، شعیب ملک کو بیٹنگ کے لئے نہ بھیجنے کا مطلب ان پر عدم اعتماد نہیں جبکہ کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں، فیصلے خود کرتا ہوں۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ میں کی گئی غلطیوں سے سیکھیں گے البتہ انگلینڈ کے خلاف جیتا ہوا پہلا ٹیسٹ ہارنے کا بہت دکھ ہے۔
سرفراز احمد کی جانب سے عماد وسیم کی بولنگ پر معین علی کا اسٹمپ مس کیے جانے سے متعلق سوال پر بابراعظم نے کہا کہ رضوان کی پرفارمنس کی وجہ سے سرفراز کو شامل کرنا مشکل فیصلہ تھا، چانس مس ہو جاتے ہیں لیکن سرفراز کا ماضی شاندار ہے۔