موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بہت دیر ہوچکی ہے۔63 فیصد پاکستانیوں کی رائے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بہت دیر ہوچکی ہے۔63 فیصد پاکستانیوں کی رائے
موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بہت دیر ہوچکی ہے۔63 فیصد پاکستانیوں کی رائے

اسلام آباد: کرۂ ارض پر تیزی سے رونما ہوتی ہوئی موسمیاتی تبدیلیاں نوعِ انسانیت کیلئے لمحۂ فکریہ ہیں جبکہ 63 فیصد پاکستانیوں کی رائے یہ ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بہت دیر ہوچکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گیلپ سروے نامی عالمی ادارے نے بین الاقوامی سروے رپورٹ شائع کی جس میں یہ سوال کیا گیا کہ کیاآپ اِس رائے سے اتفاق کرتے ہیں کہ انسانیت کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بہت دیر ہوچکی ہے؟

سروے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے دُنیا بھر کے 46 فیصد عوام نے اِس رائے سے اتفاق کیا جبکہ 48 فیصد لوگوں کے مطابق انسانیت اَب بھی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹ سکتی ہے جس کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔

دوسری جانب 63 فیصد پاکستانیوں نے اِس رائے سے اتفاق جبکہ 33 فیصد نے اختلاف کیا۔ 33 فیصد پاکستانیوں کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ابھی انسانیت کو دیر نہیں ہوئی جبکہ اکثریت کی رائے کے مطابق موسمیاتی تبدیلیاں اب انسان کا مقدر بن گئی ہیں۔ 

موسمیاتی تبدیلیوں سے مراد

موسمیاتی تبدیلیوں سے مراد زمین کی آب و ہوا، موسم اور فضاؤں میں ایسی تبدیلیاں ہیں جو انسان کے غیر فطری طرزِ رہائش، درختوں کی کٹائی اور آلودگی کے باعث پیدا ہوئی ہیں۔

گلوبل وارمنگ، اوزون کی تہہ میں شگاف، سرد موسم کی جگہ گرم اور گرم کی جگہ غیر فطری شدید سرد موسم اور بڑے بڑے گلیشیئرز کے پگھلنے سے دنیا کے متعدد ساحلی علاقوں کا صفحۂ ہستی سے غائب ہونا موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے عوامل کا نتیجہ ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل دنیا بھر میں تیزی سے بڑھتی ہوئی گلوبل وارمنگ انسانی سرگرمیوں کا نتیجہ ہے، اس موضوع پر گیلپ سروے کے نتائج شائع کردئیے گئے۔

 ٹوئٹر پر گیلپ پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں 84 فیصد لوگوں نے ہمارے سوال کا جواب مثبت دیا جبکہ ہم نے عوام سے پوچھا تھا کہ کیا گلوبل وارمنگ انسانی سرگرمیوں کا نتیجہ ہے۔ 84 فیصد لوگوں نے اس سے اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں: گلوبل وارمنگ انسانی سرگرمیوں کا نتیجہ ہے۔گیلپ سروے 

Related Posts