احتیاط کے ذریعے ہی ہم کورونا کو شکست دے سکتے ہیں،اظہار احمد خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احتیاط کے ذریعے ہی ہم کورونا کو شکست دے سکتے ہیں،اظہار احمد خان
احتیاط کے ذریعے ہی ہم کورونا کو شکست دے سکتے ہیں،اظہار احمد خان

کراچی:چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو کورونا جیسے مہلک وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے جاری اسپرے کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جا ئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں اسپرے کے عمل میں شریک عملہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح، اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے چیئرمین نے کہا کہ پوری دنیا کی طرح پاکستان بھی کورونا وائرس کی زد میں ہے۔

جس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے نہ صرف عالمی بلکہ ملکی سطح پر بھی بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں بلدیہ غربی کی جانب سے بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیئے جارہے ہیں۔

تمام یونین کمیٹیوں میں موجود مساجد، امام بارگاہوں، ہسپتالوں اور مصروف مقامات کے ساتھ ساتھ تمام گلی کوچوں میں اسپرے کا عمل یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ عوام کو بذریعہ پمفلٹ و ہینڈ بلز احتیاطی تدابیر سے بھی روشنا س کرایا جارہا ہے۔

آخر میں چیئرمین نے بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی سرگرمیوں کو محدود رکھیں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں کیونکہ صرف احتیاط کے ذریعہ ہی ہم کورونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں۔

Related Posts