عوام کے تعاون کے بغیر شہر کوصاف ستھرا رکھنا نا ممکن ہے، میئر اسلام آباد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Islamabad Mayor Sheikh Ansar Aziz started distributing illegal water connections

اسلام آباد: میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے ڈی جی ہیلتھ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ہے جو 24 گھنٹے کام کر رہی ہے،جس کی نگرانی میں خود کرتا ہوں ریسکیو 1122 کی تمام ایمبولینس اور اس کا عملہ شہر بھر سیکرونا وائرس کے مریضوں کو ہسپتال لیکر آتا ہے اور ٹیسٹ کرواتا ہے۔

کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہمیں اسلام آباد کے شہریوں ساتھ چاہیے ورنہ اکیلے یہ جنگ جیتنا مشکل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اپنے جاری بیان میں کیا۔

شیخ انصر عزیز نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کی سربراہی میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو اپنا کا 24 گھنٹے کر رہی ہے اور اس ٹیم کو اضافی اسٹاف دیا گیا ہے اور ریسکیو 1122 کی تمام ایمبولینس اور عملہ شہر بھر سے مریضوں کو ہسپتال لیکر آتا اور ٹیسٹ کرو تا ہے ایم سی آئی کی طرف ریسکیو کے تمام اسٹاف کو حفاظتی کٹس فراہم کی ہیں تاکہ وہ کرونا وائرس سے متاثر نہ متاثر نہ ہوں۔

میئر اسلام آباد نے کہا ہے کہ ایم سی آئی نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پورے شہر میں آگاہی مہم چلائی اور کلورین واش اور سپرے کیاہے ابھی بھی مساجد،روڈز اورمختلف سیکٹروں میں سپرے جاری ہے،شیخ انصر عزیز نے کہا کہ سینیٹیشن، پارکس، انوائرمینٹ کے ڈائریکٹوریٹ کا عملہ 24 گھنٹے اپنی خدمات پیش کر رہا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھشہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے عوام کے تعاون کی ضرورت کی بھی ضرورت ہے۔

شیخ انصر عزیز نے اسلام آباد کے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ پانی کو ضائع مت کریں غیر ضروری طور پانی کا استعمال نہ کریں اپنے گھروں کو صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر بھی کوڑا نہ پھینکیں عوام کے تعاون کے بغیر اکیلے شہر کوصاف ستھرا رکھنا مشکل ہو گا۔

Related Posts