راولپنڈی: سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کی جانب سے مبینہ توہین مذہب کا الزام لگا کر قتل کیے جانے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے واقعے کی عسکری قیادت کی جانب سے شدید مذمت کی گئی، عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ تشدد پسندانہ اور دہشت گردانہ عناصر کے لیے قطعی تحمل کا مظاہرہ نہیں کیاجائے گا۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران عالمی اور خطے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران افواج کی تربیتی اور پیشہ وارانہ امور پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
CCC presided by #COAS held @ GHQ. The participants reviewed global, regional & domestic security milieu. Expressing satisfaction over security measures along the borders, COAS emphasised on maintaining high vigil to guard against any threat. (1/4) pic.twitter.com/xDyhImVWGK
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 8, 2021
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہآرمی چیف نے کسی بھی خطرے سے بچاؤ کے لیے مسلح افواج کو ہر وقت چوکس رہنے کا حکم دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فوج میں جاری تربیتی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی پر منحصر مستقبل کی جنگوں کے لیے تیار رہنا از حد ضروری ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز اجلاس کے دوران افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر کہا کہ ہمسایہ ملک کی مسلسل حمایت اور بروقت عالمی انسانی امداد نہ صرف دوست ملک کے امن اور خوشحالی بلکہ خطے کے استحکام کیلئے ضروری ہے۔
مزید پڑھیں: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ