بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد مشکل ہے، مائیک ہسی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد مشکل ہے، مائیک ہسی
بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد مشکل ہے، مائیک ہسی

سڈنی:سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیک ہسی نے بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد کورونا کے باعث مشکل قرار دیدیا۔

ایک انٹرویو میں مائیک ہسی نے کہا کہ بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہونا مشکل ہے، کئی کرکٹ بورڈز بھارت میں کھیلنے کے لئے گھبراہٹ کا شکار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تو زیادہ ٹیمیں ہوں گی انڈین لیگ میں آٹھ ٹیمیں تھیں، میچز مختلف بھارتی شہروں میں ہوں گیتو خطرہ بڑھ جائے گا۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں متبادل پلان یو اے ای ہونا چاہیے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔

مائیک ہسی بھارتی لیگ کے دوران کورونا کا شکار ہوئے، صحتیاب ہو کر پرسوں آسٹریلیا پہنچے۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا پہلے ہی بھارت میں ایونٹ کے انعقاد کو مشکل قرار دے چکا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا 17 سالہ نوجوان 228 کورسز مکمل کرکے سائبر سیکیورٹی ایکسپرٹ بن گیا

Related Posts