افسوسناک واقعہ، آئی ٹی سینٹر کے ٹیچر نے لڑکی پر تیزاب کیوں پھینکا؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: پریس بی)

شہرِ قائد میں واقع آئی ٹی سینٹر کے ٹیچر نے لڑکی سمیت 3 افراد پر تیزاب پھینک کر انہیں زخمی کردیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ معمولی تلخ کلامی پر پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب آئی ٹی سینٹر میں پیش آیا۔ ٹیچر کی تیزاب گردی کے نتیجے میں لڑکی اور اس کے 2 ماموں جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق تیزاب گردی کا شکار لڑکی کی شناخت علیشا کے نام سے ہوئی، تینوں زخمی افراد کو سول ہسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس نے معمولی تلخ کلامی پر تیزاب گردی سے لڑکی سمیت 3 افراد کو زخمی کرنے والے ٹیچر افتخار کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

تلخ کلامی کس بات پر ہوئی؟

اس حوالے سے ایک اور میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تیزاب گردی کا شکار لڑکی کورس مکمل ہونے پر سرٹیفکیٹ لینے کیلئے آئی تو ٹیچر نے تلخ کلامی پر تیزاب پھینکا۔ تاہم تلخ کلامی کس بات پر ہوئی، یہ پتہ نہیں چل سکا۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی کے عزیزوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بھانجی آئی تی کورس کا سرٹیفکیٹ لینے کیلئے گئی تو کوچنگ سینٹر کے افتخار اور ارشد نے طالبہ سے بد تمیزی کی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی میں ایسے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔ واقعے کا مقدمہ لڑکی کے زخمی ماموں کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ گرفتار ٹیچر افتخار سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

Related Posts