لاپتا افراد کا معاملہ ملک کیلئے بدنامی کا باعث ہے، وزیر داخلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے لاپتا افراد کے معاملے پر پاکستان کی بدنامی ہوتی ہے اور ان کو بازیاب کرنا ریاستی کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماؤں خالد مقبول صدیقی، سابق میئر کراچی وسیم اختر، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ایاز صادق اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لاپتا افراد کی بازیابی پر بات کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ریاست کا بنیادی فلسفہ اسی بات سے عبارت ہے اور جو ریاست ایسا نہیں کر سکتی وہ ریاست اپنے بنیادی فرض سے غافل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ، وفاق نے تیاریاں شروع کردیں، 30 ہزار سیکورٹی اہلکار طلب

انہوں نے کہا کہ ہم ایم کیو ایم قیادت سے لاپتا افراد پر اظہار تعزیت اور افسوس کا اظہار کرنے آئے ہیں اور وہ لاپتا افراد جو ابھی تک بازیاب نہیں ہوئے ان کے اہلخانہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے حالانکہ ان کا دکھ بانٹا نہیں جاسکتا کیونکہ یہ ایسا دکھ ہے جو موت سے بھی زیادہ اذیت ناک ہے۔

Related Posts