اسرائیل کے وحشیانہ انتقام نے غزہ کے جبالیا کیمپ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے جبالیا پناہ گزین کیمپ پر وحشیانہ بمباری کرکے 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

مغربی طاقتوں کی ایما پر اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب اسرائیلی افواج پناہ گزین کیمپوں کو بھی نشانہ بنانے پر اتر آئی ہیں۔

اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے جبالیا پناہ گزین کیمپ پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ کے مظلوموں کا مذاق اڑانے پر کویت نے 2 انڈین نرسوں کو ڈی پورٹ کر دیا

اسرائیل نے جبالیا کیمپ پر 6 امریکی ساختہ بم گرائے جس کے نتیجے میں پناہ گزین کیمپ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

جبالیا کیمپ کی عمارتوں میں سیکڑوں فلسطینی شہری رہائش پذیر تھے، اسرائیلی حملے کے بعد کئی عمارتیں مکمل طور پر مہندم ہوگئیں اور سیکڑوں افراد ملبے میں اپنے پیاروں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق جبالیا پناہ گزین کیمپ سے لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال لایا جا رہا ہے اور شہدا کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیل نے غزہ میں اسپتال پر بھی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

Related Posts