عید الاضحی کے دوسرے دن اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 75 فلسطینی شہید

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Israeli strikes kill 75 in Gaza on Eid’s second day
ONLINE / FILE PHOTO

عید الاضحی کے دوسرے روز بھی غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری رہی جس کے نتیجے میں شدید جانی و مالی نقصان ہوا۔

رپورٹس کے مطابق تازہ ترین اسرائیلی فضائی حملوں میں 75 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک ہی خاندان کے 16 افراد شامل ہیں، جو اپنے گھر پر ہونے والی بمباری کے دوران شہید ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایک علیحدہ حملے میں اسرائیلی فورسز نے ایک امریکی امدادی مرکز کو نشانہ بنایا، جس میں 8 فلسطینی شہید ہوئے۔

ریسکیو اہلکار ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں لیکن لاپتہ افراد کے زندہ ملنے کی امیدیں ماند پڑتی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ 27 مئی سے اب تک اسرائیلی افواج نے رفح میں متعدد امدادی مراکز پر حملے کیے ہیں، جن میں اب تک 100 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک (ورلڈ فوڈ پروگرام) نے غزہ تک انسانی امداد کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے صورتحال کو سنگین اور ناقابلِ برداشت قرار دیا ہے۔

Related Posts