گزشتہ مہینے غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں پر وحشیانہ حملہ کرکے بیٹی کو سالگرہ کا تحفہ دینے والے سنگدل اسرائیلی فوجی کو حماس کے جانبازوں نے انجام تک پہنچا دیا۔
گزشتہ مہینے نومبر کے آخری ہفتے شمالی غزہ کے محاذ پر اپنی بیٹی کی سالگرہ پر ایک سویلین عمارت کو دھماکے سے اڑا کر تحفہ دیا تھا۔
انسانیت سے عاری اسرائیلی فوجی میجر موشے گرنبرگ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ باقاعدہ کیمرا مین کے سامنے توپ خانے سے ایک سویلین عمارت کو اڑاتے ہوئے نظر آرہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:
“یہ دھماکا اپنی بیٹی کے نام کرتا ہوں‘‘ اسرائیلی فوجی افسر کی شرمناک ویڈیو سامنے آگئی
اس دوران وہ حملہ کرنے سے پہلے یہ کہتے ہوئے سنے گئے تھے کہ ’’یہ دھماکا اپنی بیٹی ایلا کو اس کی دوسری سالگرہ کے موقع پر تحفے میں پیش کرتا ہوں۔‘‘
اس کے ساتھ ہی اس نے گولہ فائر کیا اور پس منظر میں ایک پوری عمارت تباہ ہوگئی۔ اب اطلاعات یہ ہیں کہ انسانیت کے اس مجرم اور درندے کو القسام کے جانبازوں نے ایک حملے میں موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔