مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی آباد کاری بین الاقوامی جنگی جرم ہے۔اقوامِ متحدہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی آباد کاری بین الاقوامی جنگی جرم ہے۔اقوامِ متحدہ
مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی آباد کاری بین الاقوامی جنگی جرم ہے۔اقوامِ متحدہ

جنیوا: اقوامِ متحدہ میں انسانی حقوق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے آباد کاری بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ جنگی جرم ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کونسل کو اپنی تازہ ترین رپورٹ پیش کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق پر اقوامِ متحدہ کے نمائندۂ خصوصی مائیکل لنک نے کہا کہ اسرائیلی بستیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بسائی گئیں۔

اپنی رپورٹ میں اقوامِ متحدہ کے نمائندۂ خصوصی نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اسرائیلی بستیوں کا بسایا جانا ایک جنگی جرم ہے۔ مائیکل لنک نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں اپنی شہری آبادی بسانا عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے تحت جنگی جرم ہے۔

مائیکل لنک نے کہا کہ آئی سی سی قانون کے تحت اسرائیل کی جانب سے آباد کاری جنگی جرائم کی تعریف پر پوری اترتی ہے۔ عالمی برادری پر لازم ہے کہ اسرائیل کو فلسطین پر غیر قانونی قبضے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کی قیمت بتائے۔

دوسری جانب فلسیطنی علیحدگی پسند تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کی سابق رکن حنان اشراوی نے ٹوئٹر پیغام میں مائیکل لنک کی رپورٹ کو حقائق پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مائیکل لنک واضح طور پر اسرائیلی جرائم پر جوابدہی کے خواہاں ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل اسرائیلی فوج نے مظلوم فلسطینیوں پر ایک بار پھر حملہ کرتے ہوئے نہتے شہریوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔

گزشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک غیر قانونی چوکی قیام پر مظاہرہ کرنے والے سیکڑوں مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کی غاصب فوج نے فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 370 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے 31 گولہ بارود کا شکار ہوئے۔ متعدد مظلوم فلسطینیوں کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کا مظلوم فلسطینیوں پر حملہ، فائرنگ کے باعث سینکڑوں افراد زخمی

Related Posts