حماس کی قید سے رہائی پانے والے ہنستے مسکراتے اسرائیلی یرغمالیوں کی ویڈیو نے اسرائیلی جھوٹ کو دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سامنے آنے والی ویڈیو میں رہائی پانے والے یرغمالی گرم جوشی سے حماس جنگجوؤں کو الوداع کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اسرائیلی خاتون تو اللہ حافظ کہہ کر واپسی کے لیے روانہ ہوئیں۔
The sixth batch of prisoners were exchanged between the Palestinian resistance and Israel last night.
Palestinian fighters are seen receiving high fives and smiles from the Israeli captives as they depart. pic.twitter.com/UePuUO2RoP
— Quds News Network (@QudsNen) November 30, 2023
دوسری جانب قطر اور مصر کی ثالثی میں ہونے والی حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی کے ساتویں روز حماس نے مزید 8 اسرائیلی رہا کردیئے۔
جبکہ عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر صبح سے بمباری کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب 70کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔