رہا ہونے والی یرغمالی اسرائیلی لڑکی حماس کی محبت میں گرفتار ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حماس کی قید سے رہائی پانے والی اسرائیلی لڑکی حماس کے حسن سلوک کے نتیجے میں اپنی ریاست اسرائیل کی باغی ہوگئی اور صہیونی ریاست کی شہریت ختم کرکے سر عام فلسطینیوں کی حمایت میں غزہ جانے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک اسرائیلی لڑکی سر عام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتی دکھائی دیتی ہے۔ اس دوران ایک موقع پر بظاہر سیکورٹی اہلکار نظر آنے والے کچھ افراد اس لڑکی کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں مگر وہ ان کے ہاتھ نہیں آتی۔


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی لڑکی سرعام اسرائیل کیخلاف اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگا رہی ہے، اس دوران کچھ لوگ اسے حماسی دہشت گرد ہونے کا طعنہ دیتے ہیں، تو اس پر وہ فخر کا اظہار کرتے ہوئے دل کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ اس لڑکی کو سات اکتوبر کو حماس کے جانباز یرغمال بنا کر غزہ لے گئے تھے۔ گزشتہ دنوں قیدیوں کے تبادلے میں اسے رہا کر دیا گیا، مگر اس کا دل غــزہ میں ہی رہ گیا ہے اور وہ فلسطینی جانبازوں کی محبت میں دیوانی ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کل جب اسرائیل نے دوبارہ وحشیانہ حملوں کا آغاز کیا تو یہ لڑکی دیوانہ وار غزہ روانہ ہونے لگی۔ اس کا کہنا تھا کہ میں وہاں ایمبولینس سروس میں کام کروں گی، مگر صہیونی انٹیلی جنس نے اسے روک دیا اور آگے جانے نہیں دیا۔

روکے جانے پر یہ لڑکی اپنے موبائل میں شہرہ آفاق فلسطینی ترانہ “انا دمی فــلـسـطینی” لگا کر صہیونیوں کو چڑانے لگی۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس لڑکی نے اپنی اسرائیلی شہریت بھی ختم کر دی ہے۔

Related Posts