یروشلم: اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مغربی کنارے میں ہونے والے ہفتہ وار احتجاج کرنے والے شہریوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں موقعے پر ہی ایک فلسطینی جاں بحق ہو گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مقبوضہ مغربی کنارے پر واقع شہر نابلس میں احتجاج کے دوران پیش آیا۔ جب مظاہرین نے فوج پر پتھراؤ شروع کیا۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شہری کےسر پر گولی لگی جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیاتھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونا شخص اسرائیلی قبضے کے خلاف ہفتہ وار احتجاج میں شریک تھا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والا 45 سالہ شیخ عاطف مقامی مسجد موسیٰ بن نصیر کا مؤذن تھا۔