اسرائیل ایک سال کے اندر صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹائمز آف اسرائیل

اسرائیلی فوج کے سابق میجر نے غزہ میں حماس کے ہاتھوں اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک ایسی دلدل میں پھنس چکے ہیں جہاں سے باہر نکلنا ناممکن ہے۔

موقر عرب نیوز نے عالمی خبر رساں ادارے کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل کے سابق میجر جنرل یزہاک برک نے کہا ہے کہ ہم ایسی جگہ پھنس چکے ہیں جہاں ایک طرف حماس کے ساتھ جنگ جاری ہے تو دوسری جانب ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی ہے۔

سابق میجر جنرل نے خبردار کیا کہ اگر غزہ جنگ بندی مذاکرات ناکام ہوجاتے ہیں تو خطے میں نہ ختم ہونے والی جنگ چھڑ سکتی ہے اور اسرائیل ہر جانب سے شدید خطرات میں گھیر جائے گا۔

اسرائیلی سابق میجر جنرل یزہاک برک نے مزید کہا کہ وزیر دفاع نے غزہ کے حوالے سے جو اہداف مقرر کیے تھے اُن میں سے کوئی بھی پورا نہیں ہوسکا، اگر یہی صورت حال رہی اور اسرائیلی وزیراعظم اور ان کے اتحادی تبدیل نہ ہوئے تو اسرائیل آئندہ ایک سال میں صفحۂ ہستی سے مٹ جائے گا۔

Related Posts