ایک اسرائیلی ذمے دار کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے کے شمال میں فوجی آپریشن کئی ماہ تک جاری رہ سکتا ہے۔ یہ بیان ایسے موقع پر آیا ہے جب اسرائیلی فوج مغربی کنارے کے شہر جنین میں وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کر چکی ہے۔
اسرائیلی ٹی وی “چینل 14” کے مطابق اسرائیلی ذمے دار نے منگل کی شام ایک بیان میں کہا کہ “ہم نے جو کچھ غزہ میں کیا وہ مغربی کنارے کے شمال میں آپریشن میں دہرایا جائے گا”۔
عرب میڈیا کے مطابق الفتح کے ترجمان ایاد ابو زنیط نے بتایا کہ اسرائیل مغربی کنارے کو دوسرے غزہ میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔
لاس اینجلس آگ: ٹرمپ کی حامی پورن اسٹار نے فائر فائٹرز کو فری ڈیٹ کی آفر کردی
منگل کی شام جنین پناہ گزین کیمپ میں مسلح عناصر اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ جنین شہر اور اس کے پناہ گزین کیمپ کے بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔
اسرائیلی فوج نے منگل کے روز جنین میں وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز کیا۔ اس کے نتیجے میں 8 فلسطینی جاں بحق اور 35 زخمی ہو گئے۔ یہ بات فلسطینی وزارت صحت نے بتائی۔
ادھر فسلطینی صدر کے مشیر محمود الہباش نے بتایا کہ “مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کبھی نہیں رکی … اسرائیل یہاں نیا تنازع تخلیق دینے کے لیے کوشاں ہے”۔ انھوں نے مزید کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے اسرائیلی آباد کاروں پر سے پابندیاں اٹھانے سے انھیں مزید خلاف ورزیوں کے ارتکاب کا گرین سگنل مل گیا ہے۔