اسرائیل کے مختلف کیمپس پر حملوں سے مزید 180فلسطینی شہید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیل کے مختلف کیمپس پر حملوں سے مزید 180فلسطینی شہید
اسرائیل کے مختلف کیمپس پر حملوں سے مزید 180فلسطینی شہید

اسرائیل نے مختلف کیمپس پر حملے کرکے مزید 180فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔ حملوں سے متاثرہ کیمپس میں جبالیا، نصیرات اور مغازی کیمپ شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی اسرائیلی جارحیت میں اضافہ ہوگیا۔ یکم جنوری کو صیہونی فورسز نے خان یونس شہر میں خوفناک زمینی جنگ چھیڑ دی جو تاحال جاری ہے۔ رات گئے ضلع زیتون میں شیلنگ کے باعث متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQ4NTksInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDg1OSAtINiv2YbbjNinINqp25Ig2YbYp9mFINmG24HYp9ivINmE24zaiNixINiu2KfZhdmI2LTbjCDYs9uSINi62LLbgSDaqduSINmF2LjYp9mE2YUg2qnZiCDYr9uM2qnaviDYsduB25Ig24HbjNq62IzZvtix24zZhtqp2Kcg2q/Yp9mG2K/avtuMIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4NDg2MCwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyNC8wMS9Qcml5YW5rYS1HYW5kaGktMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6Itiv2YbbjNinINqp25Ig2YbYp9mFINmG24HYp9ivINmE24zaiNixINiu2KfZhdmI2LTbjCDYs9uSINi62LLbgSDaqduSINmF2LjYp9mE2YUg2qnZiCDYr9uM2qnaviDYsduB25Ig24HbjNq62IzZvtix24zZhtqp2Kcg2q/Yp9mG2K/avtuMIiwic3VtbWFyeSI6Itio2r7Yp9ix2KrbjCDaqdin2Ybar9ix24zYsyDYrNmG2LHZhCDYs9qp2LHbjNm52LHbjCDZvtix24zZhtqp2Kcg2q/Yp9mG2K/avtuMINmG25Ig2KjavtuMINin2b7ZhtuSINuB2YUg2YjYt9mG2YjauiDaqdmIINmG2KbbkiDYs9in2YQg2qnbjCDZhdio2KfYsdqp2KjYp9ivINqp2Kcg2b7bjNi62KfZhSDYr9uM2KfYjCDZhNuM2qnZhiDYp9mGINqp25Ig2KfYsyDZvtuM2LrYp9mFINmF24zauiDYp9iz2LHYp9im24zZhCDYp9mI2LEg2K3Zhdin2LMg2qnbjCDYrNmG2q8g2YXbjNq6INi62LLbgSDaqduSINin2YbYr9ixINi024HbjNivINuB2YjZhtuSINmI2KfZhNuSINmE2Yjar9mI2rog2qnYpyDYsNqp2LEg2Kravtin25QgIiwidGVtcGxhdGUiOiJzcG90bGlnaHQifQ==”]

حملوں کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری زخمی بھی ہوئے۔ وسطی غزہ کے علاقے میں مغازی کیمپ میں واقع ایک گھر پر ڈرون حملے کے نتیجے میں بچوں سمیت متعدد عام فلسطینی زخمی ہوئے۔ نصیرات کے مہاجرین کیمپ میں بھی ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا۔

نصیرات میں بھی متعدد شہری زخمی ہوئے۔ عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 180 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق ہوگئی۔ 7 اکتوبر سے جاری حملوں کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 22ہزار سے تجاوز کر گئی۔

صیہونی فوج کی جانب سے غزہ میں سارا سال جنگ جاری رکھنے کی دھمکی  کے ساتھ ساتھ خان یونس میں حماس اور خان یونس کے مابین شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ کئی اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد فوجی گاڑیوں اور ٹینکس کو تباہ کردیا گیا۔ 

Related Posts