غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید فلسطینی جاں بحق، شہدا کی تعداد 6500ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری
غزہ پر اسرائیلی حملے جاری

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ جنوبی غزہ میں تازہ بمباری سے مزید فلسطینی شہید ہوئے، شہدا کی مجموعی تعداد 6500سے زائد ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیل کے حملوں سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ جنوبی غزہ میں تازہ بمباری سے مزید 13فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ گزشتہ 1 روز میں 800کے قریب فلسطینی بمباری کا نشانہ بنے۔

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں الجزیرہ کے معروف صحافی کا پورا خاندان شہید ہوگیا

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے 7اکتوبر سے جاری بمباری میں شہدا کی مجموعی تعداد 6 ہزار 500سے زائد ہوگئی ہے جن میں 2ہزار700سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔ 20روز کی بمباری میں اسرائیل نے غزہ پر 12ہزار ٹن بارود کا استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

حماس دہشت گرد نہیں، ترک صدر رجب طیب اردوان کا اعلان

مغربی پٹی پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 30 بچوں سمیت 103 فلسطینی شہید ہوگئے۔لبنان پر حملوں کے باعث بے گھر افراد کی تعداد 19 ہزار سے زائد ہوگئی۔ اسرائیل نے شام کی فوجی تنصیبات پر بھی حملے کیے ہیں۔

صیہونی ریاست اسرائیل کی سفاکیت کے باعث غزہ کے ہسپتالوں کا نظام غیر فعال ہوچکا ہے۔ ایک ہی روز میں غزہ کے 8 ہسپتال ایندھن کی عدم موجودگی کے باعث بند ہوئے۔ ڈاکٹر موبائل ٹارچ کی روشنی میں مریضوں کا علاج کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ 

 

Related Posts