اسرائیل کے حملے، غزہ میں شہیدفلسطینیوں کی تعداد 28ہزار ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ فلسطین: اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے باعث غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 28 ہزار ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مظلوم فلسطینیوں کی آخری پناہ گاہ رفح پر بھی اسرائیلی فورسز نے بمباری کی جس کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 28 ہزار کے لگ بھگ ہوگئی۔ صیہونی اسنائپرز نے خان یونس کے علاقے میں 21 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

خان یونس میں اسنائپرز کے حملے میں ہسپتال کے طبی عملے کو بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ عملے کے 8افراد کو صیہونی فوج نے گرفتار کر لیا۔ رفح پر تازہ فضائی حملوں کے نتیجے میں 10 بچوں سمیت 28 مزید فلسطینی شہید ہوگئے۔

تازہ حملے کے نتیجے میں 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے کم از کم 107 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ قبل ازیں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے فوج سے جنوبی غزہ کے لاکھوں لوگوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا تھا۔

لاکھوں لوگوں کے انخلاء کے مطالبے پر فلسطینی عوام میں اشتعال پھیل گیا۔دوسری جانب صیہونی فورسز کے طیاروں کی رفح پر بمباری کے نتیجے میں 15فلسطینی شہید ہوگئے۔ اب تک ہونے والے حملوں کے نتیجے میں شہید فلسطینی 27ہزار947ہوگئے۔

حملوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 67ہزار 459 تک جا پہنچی۔ غزہ کے 23 لاکھ شہریوں میں سے نصف سے زائد نے رفح کے علاقے میں پناہ لی تھی، تاہم رفح میں روزانہ کی بنیاد پر بمباری کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ 

 

Related Posts