اسرائیل نے یورپی یونین کے فنڈ سے تعمیر کیا گیا فلسطینی اسکول مسمار کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیل نے یورپی یونین کے فنڈ سے تعمیر کردہ فلسطینی اسکول کو مسمار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فورس نے فلسطینی اسکول کو مسمار کردیا جس کی یورپی یونین نے مذمت کرتے ہوئے مسماری کے اقدام کو عالمی سطح پر غیر قانونی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی امداد کا فلسطینیوں کیخلاف استعمال روکنے کیلئے بل

یورپی یونین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے عالمی قانون کے خلاف اقدام کے باعث مقبوضہ فلسطین کے 60 بچے تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فلسطین کیلئے یورپی یونین کے وفد نے کہا کہ اسرائیل کے غیر قانونی اقدام سے فلسطینی آبادی کی تکالیف اور خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی امداد کا فلسطینیوں کے خلاف استعمال روکنے کے لیے کانگریس میں بل پیش کردیا گیا۔

عرب نیوز کے مطابق یہ بل رواں ماہ کے آغاز میں پیش کیا گیا جبکہ گزشتہ 5 ماہ سے اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کی جانب سے پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا جن میں 100 سے زائد فلسطینی شہری شہید کیے گئے۔ درجنوں کی تعداد میں اسرائیلی بشمول فوجی اور آباد کار بھی ہلاک ہوگئے۔

Related Posts