اسرائیل کی نئی حکومت کا مسجد اقصیٰ کا انتظام سعودی عرب کو دینے پر غور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیل کی نئی حکومت کا مسجد اقصیٰ کا انتظام سعودی عرب کو دینے پر غور
اسرائیل کی نئی حکومت کا مسجد اقصیٰ کا انتظام سعودی عرب کو دینے پر غور

 ابوظہبی: اسرائیلی وزیر خارجہ یائیر لپید کے متحدہ عرب امارات کے 2 روزہ دورے پر مسجد اقصیٰ کا انتظام سعودی حکومت کو دینے کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔  

عرب میڈیا کے مطابق مسجد اقصیٰ کے اس وقت کسٹوڈین اردن کے بادشاہ عبداللہ دوئم ہیں تاہم اسرائیلی وزیر خارجہ یائیر لپید کے متحدہ عرب امارات کے دورے پر مسجد اقصیٰ کی انتظامی کونسل بنانے پر بات چیت ہوئی ہے جس میں سعودی عرب کو بھی شامل کیا جائے گی۔

عرب میڈیا نے اپنے ذرائع سے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی نئی حکومت مسجد اقصیٰ کے انتظام کے لیے ایک کونسل بنانے پر راضی ہوگئی ہے جس کے تحت بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے انتظام و انصرام  میں اب اردن کی حکومت کے ساتھ ساتھ سعودی حکومت کو شامل کرنا چاہتا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کا  کلی اختیار و انتظام اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کے پاس ہی رہے گا تاہم یہ واضح نہیں کہ انتظامی کونسل میں سعودی عرب کے علاوہ کسی اور ملک کو بھی حصہ بنایا جائے گا یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سی ڈی اے کی دو مزدور یونیز کے درمیان مسلح تصادم، گولیاں لگنے سے دو افراد زخمی ہو گئے

Related Posts