اسرائیل نے اہم فلسطینی کمانڈرمحمود ابراہیم ابو حصیرہ کو فضائی حملے مارنے کا دعویٰ کیا ہے، شہید کمانڈر غزہ بریگیڈ کے ایلیٹ یونٹ اہم ترین اہلکار تھے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان ’اویچائی ادرعی نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ بریگیڈ کے اہم ترین کمانڈرمحمود ابراہیم ابو حصیرہ کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ابو حصیرہ نے 2014 میں آپریشن پروٹیکٹو ایج کے دوران نہال عوز سائٹ میں دراندازی کی کارروائی میں حصہ لیا تھا جس میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ فوج اور شین بیت سکیورٹی سروس نے کامیاب فضائی حملے میں محمود ابراہیم ابو حصیرہ کو ہلاک کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقتول کمانڈر حماس کے رہنما عزالدین حداد کے معاون خصوصی اور دست راست تھے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ جلد ہی غزہ میں مزید تیزی سے فوجی سرگرمیاں جاری کردی جائیں گی، انہوں نے رفح کو بھی گھیرے میں رہنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان 2 ماہ کی جنگ بندی کے گزشتہ ماہ مارچ میں ختم ہوگئی تھی جس کے بعد اسرائیل نے غزہ میں مزید بربریت شروع کر رکھی ہے۔
غزہ میں گزشتہ ماہ سے جاری اسرائیلی بربریت میں مزید سیکڑوں فلسطینی شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں ہیں۔