اسرائیل پر اسرار سائبر حملوں کی زد میں آگیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیل میں ہونے والے ایک اچانک اور پراسرار سائبر حملے کے نتیجے میں اسرائیلی ایمبولینس، پولیس اور فائر سروسز کے باہمی مواصلاتی رابطے منقطع ہو گئے۔ دوسری طرف اسرائیلی حکام نے اس واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

سائبر حملے کی روک تھام اور خرابی کو دور کیے جانے سے قبل پراسرار حملے کے ذریعے نشانہ بنائے گئے آلات نے رابطہ کرنے والوں کے لیے متبادل نمبر جاری کیے تھے۔

یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ اسرائیلی ایمرجنسی سروسز پر یہ خوفناک سائبر حملہ کس نے کیا۔ یروشلم پوسٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے اطلاع دی ہے کہ ایمرجنسی لائنوں کی بندش کی وجہ معلوم نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خرابی کو درست کرنے کا کام جاری ہے، جلد ہی تمام رکاوٹیں دور کر دی جائیں گی۔

اسرائیلی پولیس اور ایمبولینس سروسز میں یہ خلل ایک ایسے وقت میں پڑا ہے جب دوسری طرف غزہ میں حماس اور اسرائیل کی جنگ جاری ہے۔

حماس کے اسرائیل پر حملے میں تقریباً 1200 اسرائیلی ہلاک ہوئے جبکہ فلسطینیوں کی شہادتوں کی تعداد 15000 سے تجاوز کر گئی جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

Related Posts