اسرائیل کی بمباری، نومولود بچوں سمیت 179مریض ہسپتال کے ملبے میں دفن

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں الشفا ہسپتال جزوی طور پر منہدم ہونے کے نتیجے میں نومولود بچوں سمیت 179 مریض ہسپتال کے ملبے میں دفن ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں الشفا ہسپتال کا ایک حصہ مکمل طور پر مسمار ہوگیا جس کے نتیجے میں انتہائی نگہداشت وارڈ کے 29 مریض اور 7نومولود بچوں سمیت 179مریض ملبے تلے دب گئے۔

اسرائیل کی بمباری، القسام بریگیڈ نے 5روزہ جنگ بندی کیلئے اہم پیشکش کردی

عرب میڈیا کے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈائریکٹر الشفا ہسپتال محمد ابو سلیمہ نے کہا کہ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری نے ہسپتال کو 179مریضوں کی اجتماعی قبر بنا دیا۔ ہمیں مجبوراً ان مریضوں کو ملبے تلے ہی دفن کرنا پڑ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جنگ کے تباہ کن معاشی اثرات سے اسرائیل کی چیخیں نکل گئیں

ڈائریکٹر الشفا ہسپتال ابو سلیمہ نے کہا کہ مشینری کی عدم دستیابی اور مسلسل بمباری کے باعث امدادی کاموں کا موقع بھی نہیں ملا۔ عالمی تنظیم برائے انسانی حقوق ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے جنگی جرائم پر تحقیقات کرنا ہوں گی۔

اقوامِ متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث غزہ کے ہسپتال بند کرنے پڑیں گے جبکہ اس سے قبل القسام بریگیڈ نے 5روزہ جنگ بندی کیلئے بڑی تعداد میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی پیشکش کی تھی۔ 

Related Posts