اسرائیلی فوج کا مظلوم فلسطینیوں پر حملہ، فائرنگ کے باعث سینکڑوں افراد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیلی فوج کا مظلوم فلسطینیوں پر حملہ، فائرنگ کے باعث سینکڑوں افراد زخمی
اسرائیلی فوج کا مظلوم فلسطینیوں پر حملہ، فائرنگ کے باعث سینکڑوں افراد زخمی

اسرائیلی فوج نے مظلوم فلسطینیوں پر ایک بار پھر حملہ کرتے ہوئے نہتے شہریوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک غیر قانونی چوکی قیام پر مظاہرہ کرنے والے سیکڑوں مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کی غاصب فوج نے فائرنگ کی۔

مقامی میڈیا (یروشلم پوسٹ) کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 370 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے 31 گولہ بارود کا شکار ہوئے۔ متعدد مظلوم فلسطینیوں کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

اسرائیلی فوج نے ڈرونز کے ذریعے آنسو گیس کے کنستر گرا کر فلسطین کی فضا مکدر کردی۔ نابلس کے قریب مغربی کنارے کے شہر بیٹا میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں نے بھرپور احتجاج کیا۔

سراپا احتجاج فلسطینیوں نے اسرائیلی فورسز کو جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ٹائر جلائے اور پتھراؤ بھی کیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز مظاہرین پر براہِ راست گولیاں چلائی گئیں۔

مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں اسٹیل اور ربر کی گولیاں چلیں۔ فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے مظاہرین کی تعداد 379 ہے تاہم اسرائیل کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے اور مشرقی یروشلم میں کم و بیش 6 لاکھ 50 ہزار یہودیوں کو دنیا بھر سے لا کر بسایا گیا ہے جو 164 آبادیوں اور 116 چوکیوں میں قیام پذیر ہیں۔

عالمی قوانین کے تحت دنیا بھر سے صرف مذہب کی بنیاد پر لائے گئے یہودیوں کو مقبوضہ علاقوں میں لا کر بسانا اسرائیل کا غیر قانونی اقدام ہے جس پر گزشتہ کئی دہائیوں سے فلسطینیوں کا احتجاج جاری ہے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل اسرائیلی فورسز نے مظلوم فلسطینیوں پر شیلنگ اور فضائی حملے بھی کیے جبکہ متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

گزشتہ ماہ اسرائیلی فورسز نے مظلوم فلسطینیوں پر بمباری کی اور مظاہرہ کرنے والے متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔قبل ازیں اسرائیلی قوم پرستوں کو ریلی کی اجازت دے دی گئی تھی۔ 

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فورسز کی مظلوم فلسطینیوں پر شیلنگ، متعدد نوجوان گرفتار

Related Posts