اسرائیل کا غزہ پر ایک اور وحشیانہ وار، 95 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 56 ہزار سے تجاوز

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Israel attacks Gaza again
(Image: Aljazeera)

اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 95 فلسطینی شہید ہو گئے، یوں اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 56 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے پیر کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں کو شدید بمباری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 95 فلسطینی شہید ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں وہ افراد بھی شامل تھے جو امداد کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے تھے جبکہ ایک اسپتال پر بھی حملہ کیا گیا جو متاثرین سے بھرا ہوا تھا۔

رپورٹس کے مطابق صرف پیر کے روز کے حملوں میں غزہ شہر اور شمالی علاقوں میں 62 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔

اس کے علاوہ اسرائیلی بحریہ نے غزہ شہر کے ساحل پر واقع ایک کیفے کو نشانہ بنایا جہاں 30 سے زائد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ شہداء میں خواتین، بچے اور وہ صحافی بھی شامل تھے جو کیفے میں جمع تھے۔

ان حملوں کے نتیجے میں غزہ میں جاری انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا ہے، جہاں پہلے ہی لاکھوں افراد بنیادی سہولیات سے محروم ہو کر زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اس جنگ میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ یہ صورتحال نہ صرف اسلامی دنیا بلکہ عالمی سطح پر بھی شدید غم و غصے کا سبب بنی ہوئی ہے۔

Related Posts