اہل غزہ کی حمایت پر اسرائیل کا تعلیمی نصاب سے سویڈش کارکن کا تذکرہ نکالنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیلی وزارت تعلیم نے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے خلاف اور اہل غزہ کی حمایت میں پوسٹ کرنے پر سویڈن سے تعلق رکھنے والی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کا تذکرہ تعلیمی نصاب سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت تعلیم نے اعلان کیا کہ یہ بیان (اہل غزہ کے حق میں پوسٹ) انہیں (تھنبرگ کو) رول ماڈل بننے سے محروم کر دیتا ہے، اس لیے وہ اب اسرائیلی طلباء کے لیے قابل تقلید شخصیت کے منصب کی اہل نہیں رہی ہیں۔

تھنبرگ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گزشتہ دن 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری وحشیانہ اسرائیلی بمباری کے خلاف پوسٹ کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Greta Thunberg (@gretathunberg)

گزشتہ دن نوعمر سویڈش کارکن، جنہیں تین بار نوبل انعام کے لیے نامزد کیا جا چکا ہے، نے کھل کر فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور اوپر تلے کئی پوسٹس اہل غزہ کے حق میں کرکے اسرائیل اور اس کے حامیوں کی نیندیں اڑا دی تھیں۔

Related Posts