ژوب حملہ، دہشتگردوں نے امریکی فوج کا چھوڑا ہوا اسلحہ استعمال کیا۔آئی ایس پی آر

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ژوب حملے میں دہشت گردوں نے امریکی فوج کا چھوڑا ہوا اسلحہ استعمال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ژوب میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے وہ ہتھیار اور سامان استعمال کیا جو امریکی فوج نے افغانستان میں 20 سالہ جنگ کے بعد انخلا کے وقت چھوڑ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

مظفر گڑھ میں 3 کمسن بہنوں کے قتل کا معمہ حل، بڑا بھائی قاتل نکلا

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کہا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے افغانستان میں امریکی فوج کا چھوڑا ہوا اسلحہ بشمول 5.56 ایم ایم کیلیبر ایم 16 اسالٹ رائفلز، جدید ہیلمٹ، دستانے اور بیک پیک استعمال کیے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے امریکی فوج کی یونیفارم بھی  استعمال کی، پاک فوج کی جوابی کارروائی کے دوران ہلاک کیے گئے دہشت گرد بھی امریکی یونیفارم میں تھے۔

ترجمان پاک فوج(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بھاری ہتھیاروں سے لیس ہوں یا امریکی یونیفارم پہنیں، بزدلی کی موت ہی ان کا مقدر ہوگا۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہم پاک سرزمین پر ناپاک قدم رکھنے والے تمام ملک دشمن عناصر کو منہ کی کھانے پر مجبور کردیں گے۔ سکیورٹی فورسز امن دشمنوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے مصروفِ عمل ہیں۔

 

Related Posts