نشانِ حیدر پانے والے سوار محمد حسین کا یومِ شہادت، پاک فوج کا زبردست خراجِ تحسین

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نشانِ حیدر پانے والے سوار محمد حسین کا یومِ شہادت، پاک فوج کا زبردست خراجِ تحسین
نشانِ حیدر پانے والے سوار محمد حسین کا یومِ شہادت، پاک فوج کا زبردست خراجِ تحسین

راولپنڈی:  پاک فوج نے نشانِ حیدر کا اعزاز پانے والے سوار محمد حسین کے یومِ شہادت کے موقعے پر انہیں زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ہم سن 1971ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران سوار محمد حسین شہید کو ظفر وال، شکر گڑھ سیکٹر میں مادرِ وطن کیلئے شاندار خدمات سرانجام دینے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ سوار محمد حسین شہید کی بے خوفی، ہمت اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے بے مثال جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے 16 ٹینکس کو تنِ تنہا تباہ کردیا۔ 

یاد رہے کہ پاک آرمی میں ڈرائیور کی حیثیت سے شامل ہونے والے سوار محمد حسین شہید نے 1971ء کی جنگ میں بھارتی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

نشانِ حیدر پانے والے پاک فوج کے پہلے سپاہی سوار محمد حسین نے 18 جون 1949 میں ضلع راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں آنکھ کھولی۔  پاکستان کے اس سپاہی نے بھارت کے خلاف وہ تاریخ رقم کی جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  قوم کے عظیم سپوت سوار محمد حسین کا یومِ شہادت 

Related Posts