اسلام آباد میں دن دہاڑے وارداتیں جاری، سیکیورٹی اور قانون کی حیثیت پرسوالات اٹھ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

two accused arrested in rawalpindi

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن دہاڑے چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں جاری ہیں جس کے پیشِ نظر شہری  سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حیثیت پر سوالات اٹھانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ اقتدار اسلام آباد کے رہائشی سیکٹر بی 17 میں سوسائٹی سیکورٹی کا پول کھل گیا، سیکورٹی کے تمام کیمرے خراب ہیں جبکہ ڈاکو امبر موبائل کی دکان لوٹ کر آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈاکوؤں نے مجموعی طور پر 5 لاکھ روپے مالیت کے موبائل اور 3 لاکھ روپے کیش لوٹ لیا۔

دوسری جانب محکمہ سیکورٹی اپنے فرائض برائے نام سرانجام دینے میں مصروف نظر آیا، سیکورٹی والوں سے پوچھا گیا تو جواب ملا کہ ہمارے کیمرے کل سے طوفان کے باعث  خراب ہیں۔ سیکورٹی کی ناقص پالیسی اور محکمے کی غفلت کے باعث سوسائٹی میں ڈاکو راج قائم ہے۔

اسلام آباد کے سیکٹر بی 17 میں قائم رہائشی سوسائٹی قریبی تھانے کی حدود سے دور واقع ہے اور پولیس کارروائی بر وقت عمل میں نہیں لائی جاسکتی۔ بی 17 کی اپنی سیکورٹی کے باعث پولیس یہاں کا رُخ نہیں کرتی۔ پولیس کا گشت نہ ہونے کے باعث ڈاکو دن دہاڑے لوٹ مار میں مصروف ہیں۔

آئے روز عوام الناس اپنی جمع پونجی سے محروم ہورہے ہیں جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہمیں ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔عوام نے آئی جی پولیس سے درخواست کی کہ ہماری جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس پٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے۔ 

Related Posts