پی ایس ایل 6: گلیڈی ایٹرز کی شکستوں کا سلسلہ جاری، یونائیٹڈ کی 6 وکٹوں سے جیت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 6: گلیڈی ایٹرز کی شکستوں کا سلسلہ جاری، یونائیٹڈ کی 6 وکٹوں سے جیت
پی ایس ایل 6: گلیڈی ایٹرز کی شکستوں کا سلسلہ جاری، یونائیٹڈ کی 6 وکٹوں سے جیت

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کے 12 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیے گئے 157 رنز کے آسان ہدف کو پال اسٹرلنگ کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 17 اوورز میں حاصل کر کے ایونٹ میں تیسری فتح سمیٹ لی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر پال اسٹرلنگ نے 56 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، الیکس ہیلز 23 رنز بنا کر نمایاں رہے، روحیل نذیر 34 رنز بنا کر ڈیل اسٹین کا نشانہ بنے۔

شاداب خان 21 رنز بنا کر حسنین کو وکٹ دے بیٹھے، آصف علی 16 اور حسین طلعت ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

قبل ازیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کے 12 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کپتان سرفراز احمد کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 156 رنز بنائے تھے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو یونائیٹڈ کے باؤلرز نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کو کم اسکور تک محدود کردیا تھا۔

 

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں:

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6: گلیڈی ایٹرز کا یونائیٹڈ کو جیت کے لئے 157 رنز کا ہدف

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد (کپتان)، فاف ڈیوپلیسی، کیمرون ڈیلپورٹ، اعظم خان، صائم ایوب، بین کٹنگ، محمد نواز، زاہد محمود، ڈیل اسٹین، محمد حسنین اور نسیم شاہ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان (کپتان)، پال اسٹرلنگ، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، ایلکس ہیلز، حسین طلعت، آصف علی، افتخار احمد، فہیم اشرف، حسن علی، موسیٰ خان اور محمد وسیم۔

Related Posts