پاکستان سپر لیگ : اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز سے یقینی فتح چھین لی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Islamabad United beat Lahore Qalandars

لاہور: پاکستان سپر لیگ  میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کاٹنے دار مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور سے یقینی فتح چھین لی۔ یونائیٹڈ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک گیندقبل نووکٹوں کے نقصان پر 183 رنز کا ہدف حاصل کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز کی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ محمد حفیظ 98، فخر زمان 33 اور ڈیوڈ وائز19 رنز بناکر نمایاں رہے ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے شاداب خان نے 2، فہیم اشرف نے دو اور احمد صفی اللہ نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید پڑھیں: اعظم اورسرفراز پھر مرد میدان ، گلیڈی ایٹرز نے کنگز کو شکست دے دی

183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کے 52، کولن انگرام کے 30 اورڈیوڈملن 22رنز بناسکے۔ اسلام آباد کی ٹیم کو آخری اوور میں نو رنز درکار تھے جبکہ ایک وکٹ باقی تھی تاہم عثمان شنواری کی پہلی انتہائی آسان گیند پر محمد موسیٰ نے چھکا لگاکر اپنی ٹیم کو فتح کے قریب کیا اور ایک گیند قبل ہی ہدف پورا کرلیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4، حارث رئوف نے دو جبکہ محمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Posts