اسلام آباد، سیکٹر جی7اور 8 کے درمیان انڈر پاس کو آپریشنل کر دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:سیکٹر جی7اور 8کے درمیان انڈر پاس کو آپریشنل کر دیا گیا
اسلام آباد:سیکٹر جی7اور 8کے درمیان انڈر پاس کو آپریشنل کر دیا گیا

اسلام آباد:سیکٹر جی7اور جی 8کے درمیان انڈر پاس کو آپریشنل کر دیا گیا ہے جس کے باعث علاقہ مکینوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

ایکسپریس وے کے ایک طرف سیکٹر جی 7اور دوسری طرف سیکٹر جی 8ہے، دونوں سیکٹرز کے باسیوں کو ایکسپریس وے کراس کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا جبکہ اسی سلسلے میں کئی حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں جن میں متعدد افراد جاں بحق جبکہ بے شمار زخمی ہوچکے ہیں۔

دیرینہ مسئلہ حل کرنے کیلئے گزشتہ حکومت نے دونوں سیکٹرز کو ملانے والا انڈر پاس بنانے کی منظوری دی تھی تاہم فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث انڈر پاس تعمیر نہ کیا جاسکا۔

موجودہ حکومت کی نگرانی میں و فاقی ترقیاتی ادارے نے اس دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کیلئے ڈیڑھ سال قبل فنڈز جاری کئے اور شب وروز کے کام کی بدولت انڈر پاس کو مکمل کرلیا گیا۔

حکام نے گزشہ روز انڈر پاس کو آپریشنل کردیا ہے جس پر علاقہ مکینوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایک سیکٹر سے دوسرے سیکٹر جانے کیلئے ایکسپریس وے کو عبور کرنا پڑتا تھا۔

ایکسپریس وے کو عبور کرنے کے دوران تیز رفتار گاڑیوں کی زد میں آکر کئی افراد جاں بحق جبکہ بے شمار افراد زخمی ہوچکے ہیں، انڈر پاس کی تعمیر سے شہری محفوظ سفر کرسکیں گے۔

Related Posts