اسلام آباد،فاطمہ نامی خاتون کی لاش ملنے کا معاملہ حل ہوگیا، ملزم شوہر گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد،فاطمہ نامی خاتون کی لاش ملنے کا معاملہ حل ہوگیا، ملزم شوہر گرفتار
اسلام آباد،فاطمہ نامی خاتون کی لاش ملنے کا معاملہ حل ہوگیا، ملزم شوہر گرفتار

اسلام آباد: تھانہ رمنا کے علاقے جی 12 سے فاطمہ نامی خاتون کی لاش ملنے کا معاملہ حل ہوگیا، تھانہ رمنا پولیس کے ہومی سائیڈ یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے، قتل کی واردات میں ملوث خاتون کیشوہر ارشد عباس کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقتولہ فاطمہ بی بی کو اس کے شوہر نے قتل کیا تھا، ملزم ارشد عباس نے دو دن قبل اپنی بیوی کو پھندا دیکر قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچایا تھا، پولیس کو چکما دینے کی کوشش کی تھی۔

ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، ایس ڈی پی او مارگلہ ملک عابد اکرام کی زیر نگرانی میں ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی۔

ایس ایچ او اور ہومی سائیڈ یونٹ کے انسپکٹر اعظم ساہی،ایس آئی اصف خان نے شواہد کی روشنی میں ملزم ارشد عباس کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم چاہے کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا۔

مزید پڑھیں: میری نیند کیوں خراب کی؟ ،ڈی آئی جی پولیس نے طلباء پرفحاشی کاجھوٹامقدمہ درج کرادیا

Related Posts