وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 50 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل سینیٹ کا اجلاس آج ہوگا جس کا وقت سہ پہر 3 بجے مقرر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس آج منعقد ہوگا جس کا 50 نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ سینیٹ اجلاس میں مختلف بلز کے علاوہ سیاسی و قومی اہمیت کی حامل تحریکیں اور قراردادیں پیش کی جائیں گی۔
آج ہونے والے سینیٹ اجلاس میں معلومات تک رسائی کا بل اور پیمرا ترمیمی بل پیش کیا جائے گا۔ ویمن یونیورسٹی اسلام آباد بل اور فوجداری قوانین میں مزید ترمیم کا بل بھی پیش کیا جائے گا۔
سینیٹ اجلاس کے 50 نکاتی ایجنڈے میں پاکستان آرمز میں مزید ترمیم کا بل، پاکستان پینل کوڈ میں مزید ترمیم کا بل اور پی ای پی (پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن) میں مزید ترمیم کا بل اور نیشنل ہائی وے سیفٹی میں مزید ترمیم کا بل بھی شامل ہے۔
اجلاس کے دوران پاک افغان سرحد اور نشے کے عادی افراد کے متعلق گفتگو ہوگی۔ سوشل میڈیا پر انبیائے کرام کی شان میں گستاخی پر قرارداد بھی سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئے وزیرِ اعلیٰ کیلئے چوہدری نثار اور پرویز الٰہی کے نام سامنے آگئے