اسلام آباد، تھانہ کھنہ کی حدود میں حساس اداروں کا سرچ آپریشن، 4 افغان باشندے گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، تھانہ کھنہ کی حدود میں حساس اداروں کا سرچ آپریشن، 4 افغان باشندے گرفتار
اسلام آباد، تھانہ کھنہ کی حدود میں حساس اداروں کا سرچ آپریشن، 4 افغان باشندے گرفتار

اسلام آباد:شہر اقتدار کے علاقوں سوہان اور گردونواح میں حساس اداروں اور پولیس کا سرچ آپریشن، تھا نہ کھنہ کی حدود میں دوران سرچ آپریشن 130 گھروں کی تلاشی لی گئی ہے۔ 250 شہریوں کے کاغذات چیک کیے گئے۔

اس دوران چالیس گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی گئی، پچاس دکانوں اور 25 مشکوک ڈھابہ ہوٹلز کی چیکنگ کی گئی ہے، دوران آپریشن دو مشکوک موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

دوران آپریشن جرائم پیشہ چار افغان باشندوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے،گرفتار شدہ افراد کو اور برآمد شدہ اشیاء کو تھانہ کھنہ اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد ان افراد کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ افغانیوں نے شہر اقتدار میں چوری،ڈکیتی اور اقدام قتل جیسے جرائم کا بازار گرم کر رکھا ہے، اس علاقے میں آئے روز جرائم میں اضافہ ہورہا تھا۔

عوام کی شکایات پر حساس اداروں نے آج پولیس کے ساتھ مل کر آپریشن کیا اور دوران آپریشن جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا گیاہے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا سامان بھی قبضہ میں لے لیا ہے۔

Related Posts