اسلام آباد پولیس سیلاب متاثرین کیلئے اپنی 2 دن کی تنخواہ عطیہ کرے گی، آئی جی پی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 1 ہزار 396 ہوگئی
ملک بھر میں سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 1 ہزار 396 ہوگئی

اسلام آباد: انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے اعلان کیا ہے کہ گریڈ 17 اور اُس سے اوپر کے تمام افسران اپنی 2 روز کی تنخواہ سیلاب زدگان کی یلئے عطیہ کرینگے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے سیلاب سے متاثر ہونے والے ہزاروں افراد اور خاندانوں کی امداد کیلئے یہ فیصلہ وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سیلاب زدگان کی مدد کرنے والی بہادر خاتون قرۃ العین وزیر کون ہیں؟

اسی طرح گریڈ 1 سے 16 تک کے اہلکار بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی مدد کے لیے اپنی ایک دن کی تنخواہ امداد کی صورت میں دیں گے۔

آئی جی پی نے کہا کہ اسلام آباد کیپٹل پولیس دکھ کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیپیٹل پولیس نے اس سلسلے میں ریسکیو 15 میں ایک ریلیف کیمپ بھی قائم کیا ہے۔

آئی جی پی نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور خیرات اور امدادی اشیاء کی فراہمی کے ذریعے اس نیک کام میں حصہ لیں۔

Related Posts