اسلام آباد پولیس اغوا کاروں کی سرپرستی کرنے لگی، جرائم میں اضافہ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
اسلام آباد پولیس اغوا کاروں کی سرپرستی کرنے لگی، جرائم میں اضافہ
اسلام آباد پولیس اغوا کاروں کی سرپرستی کرنے لگی، جرائم میں اضافہ

اسلام آباد: شہر اقتدار میں پولیس اغواء کاروں کی سرپرستی کرنے میں مصروف ہوگئی، جبکہ دوسری جانب جرائم کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہونے لگا، سول کپڑوں میں ملبوس ڈاکوپولیس کیساتھ مل کر تاجر سے دولاکھ 75 ہزار روپے لے اڑے۔

متاثرہ شہری نے آئی جی اسلام آباد کے نا م کے خط لکھ لیا،متاثرہ شہری نے خط کی کاپی وزیر اعظم عمران خان، وزیرداخلہ شیخ رشید کو بھی ارسال کردی،شہری نے لکھا کہ میں شوروم سے گاڑی نکال رہا تھا کہ ڈاکوں پولیس کے ہمرا آئے،مجھے پکڑ کر کرولا میں ڈالا اور اسلحہ کے زور پر مارا پیٹا۔

متاثرہ شہری نے کہا کہ شوروم میں موجود ملازم نے 15 پر کال بھی کی،ملازم نے جب کرولا کا پیچھا کیا تو پولیس نے مجھے کوہسار تھانے میں بند کیا،مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئی،کرولا گاڑی نمبر LEB3754 میں مجھے مارا پیتا اور روڈ پر گھسیٹا گیا۔

شہری کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اسلام آباد کے بلیو ایریا کی سڑکوں پر زددکوب کیا گیا،کوہسار پولیس اسٹیشن کے داخلی دروازے کی ریکارڈنگ کیمرے میں موجود ہے،وہی ریکارڈنگ میری سچائی کا ثبوت ہے۔

دوسری جانب شہر اقتدار میں سیکیورٹی کی صورتحال قابو سے باہر ہونے لگی،وفاقی دارلحکومت میں ڈکیتوں نے ڈیرے ڈال لیئے، ڈاکو سیکٹر ایف ایٹ ٹو، ایف الیون فور اور آئی ایٹ تھری میں گھروں میں لوٹ مار کے بعد فرار ہو گئے۔

تھانہ مارگلہ کی حدود سیکٹر ایف ایٹ 2 میں بھی ڈکیتی کی واردات رونما ہوئی، گھر میں 6 مسلح ڈکیتوں نے گھر والوں کو یرغمال بنا کر 8 لاکھ روپے لوٹ لیے، تھانہ شالیمار کے علاقے ایف الیون فور کے ایک گھر میں مسلح ڈکیتی کی واردات ہوئی۔

بروقت اطلاع پر پولیس نے گھر کو محاصرے میں لیا،اس کے باوجود 3 ڈاکو گھر میں لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے،تھانہ آئی نائن کے ایریا میں مسلح ڈاکوؤں نے ایک گھر میں لوٹ مار کی اور با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،مسلح ڈکیتی کا واقعہ سیکٹر آئی ایٹ تھری میں ایک ریٹائرڈ سیکرٹری کے گھر میں پیش آیا۔

Related Posts