عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ، اسلام آباد پولیس کی وارنٹ کے ہمراہ زمان پارک آمد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فون کالز ٹیپ کرنا قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، عمران خان
فون کالز ٹیپ کرنا قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، عمران خان

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ہے، اسلام آباد پولیس وارنٹ لے کر زمان پارک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کرنے کیلئے پلاننگ جاری ہے تاہم پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس کو رہائش گاہ کے اندر جانے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ظلم کی حکومت، انسانی حقوق سلب ہوچکے ہیں۔فواد چوہدری

دوسری جانب سب انسپکٹر ندیم کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے لاہور نہیں آئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس کے سلسلے میں صرف وارنٹ دینے آئے ہیں۔

اسلام آباد پولیس کی قیادت متعلقہ پولیس افسر کر رہے ہیں جبکہ زمان پارک پہنچنے کیلئے وفاقی دارالحکومت کی پولیس کی معاونت لاہور پولیس نے کی۔

قبل ازیں 28فروری کو توشہ خانہ کیس میں عدم پیشی کے باعث ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ظفر اقبال نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

دوسری جانب فواد چوہدری سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے تحریکِ انصاف کے کارکنان کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری سے ملک کے حالات خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

 

Related Posts