اسلام آباد: تھانہ سبزی منڈی پولیس نے اندھے قتل کا ملزم گرفتار کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

isb police arrested
isb police arrested

اسلام آباد: تھانہ سبزی منڈی پولیس نے اندھے قتل کا مقدمہ ٹریس کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اندھے قتل میں ملوث ملزم یوسف خان کو گرفتار کرلیا، ملزم نے گن پوائنٹ پر واردات کے دوران اشفاق احمد کو قتل کردیا تھا۔

اشفاق احمد علی بابا ہوٹل آئی ٹین تھری پر کک کا کام کرتا تھا، ملزم نے گن پوائنٹ پر ہوٹل منیجر سے رقم چھیننے کی کوشش کی تھی، اشفاق احمد نے مزاحمت کی تو ملزم نے فائر کرکے قتل کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

وقوعہ کے متعلق ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے نوٹس لیتے ہوئےسپیشل انوسٹی گیشن ٹیمی تشکیل دی تھی، پولیس ٹیموں نے تکنیکی بنیادوں پر ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کی رہائشی کے گھر پر قبضہ مافیا کا راج، خاتون بے گھر ہوگئیں

ملزم سابقہ چالان یافتہ اور سزا یافتہ ہے ، ملزم کے ایک بھائی پر بھی حال ہی میں ایک مقدمہ میں چالان ہوا ہے۔

Related Posts