اسلام آباد پولیس نے جعلی مشروبات تیار کرنے والے3 ملزمان کو گرفتار کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد پولیس نے جعلی مشروبات تیار کرنے والے3 ملزمان کو گرفتار کر لیا
اسلام آباد پولیس نے جعلی مشروبات تیار کرنے والے3 ملزمان کو گرفتار کر لیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے جعلی مشروبات تیار کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن سے نقلی مشروبات بنانے کے آلات برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  ملزمان کو تھانہ ترنول کے علاقے میں عرصۂ دراز سے جعلی مشروبات بیچنے کے الزام کے تحت گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے مخبرِ خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد کے علاقے پنڈ پنڈوریاں میں 3 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں جعلی مشروبات اور مشروبات کی تیاری کا سامان برآمد کیا۔

اسلام آباد پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران جعلی پٹرول ایجنسی کو بھی قبضے میں لے لیا جبکہ گرفتار کیے گئے ملزمان میں حسیب اللہ، انعام دین اور عادل شامل ہیں۔ملزمان پر جعلی مشروبات کی تیاری کے ساتھ ساتھ غیر قانونی پٹرول ایجنسی بنا کر مہنگے داموں پٹرول فروخت کرنے کا بھی الزام ہے۔

پولیس نے جرم پر  مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان غیر معیاری اور مضرِ صحت مشروبات سے لاکھوں روپے مال بنانے میں مصروف رہے جبکہ  عوام الناس کی جانوں کو جعلی مشروبات سے شدید خطرات کے پیشِ نظر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔

دوسری جانب تینوں ملزمان پر جعلی پٹرول ایجنسی کے ذریعے پٹرول مہنگا اور ناپ تول میں کمی کرکے بیچتے تھے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے گیس سلنڈر سمیت جعلی مشروبات بنانے والے آلات اور بھاری مقدار میں دیگر متعلقہ سازوسامان برآمد کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف جلد تفتیش مکمل کرکے انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی اور انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ 

Related Posts