اسلام آباد، پولیس کی کارروائیاں، 2ڈکیت اور منشیات فروش گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، پولیس کی کارروائیاں، 2ڈکیت اور منشیات فروش گرفتار
اسلام آباد، پولیس کی کارروائیاں، 2ڈکیت اور منشیات فروش گرفتار

اسلام آباد: ایف الیون میں گن پوائنٹ پر واردات کرنے والے ملزمان کو دھر لیا گیا،شالیمار پولیس ٹیم نے دونوں ملزمان کو موقع پر گرفتار کیا۔ ملزمان کی شناخت شیر خان اور حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔

موٹر سائیکل سوار ملزمان نے شہری سے گھر کے باہر گن پوائنٹ پر 3 لاکھ نقدی اور موبائل فون چھین لیا تھا، ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی صدر زون سرفراز ورک کو فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

پولیس نے واقعہ کا فوری مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تھی،پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،ملزمان کے قبضے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلیا گیاہے۔

دوسری جانب سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قائد اعظم یو نیو رسٹی میں منشیا ت سپلا ئی کر نے والے سابقہ ریکارڈ یافتہ اور متعدد مقدما ت میں چا لا ن یافتہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بھا ری مقدار میں چرس برآمد کرلی گئی۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے طلبا ء کو منشیا ت سپلا ئی کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا مزید تفتیش جا ری ہے۔ملزم محمد بشیر ولد فقیر محمد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1کلو 120گر ام چرس برآمد کر لی گئی ہے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی،ڈی آئی جی آ پر یشنز نے تمام زونل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کوسخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیا ت فروشوں کے خلا ف کا و شوں کومزید تیز کیا جا ئے کیو نکہ یہ عنا صر معاشر ے کے نو جو ان طبقے خا ص کر کا لجز اور یو نیو ر سٹیز کے طلباء کی رگو ں میں یہ زہر اتا ر رہے ہیں۔

انہو ں نے اس عزم کا اظہا ر کیا کہ اسلام آ باد سے اس لعنت کا خا تمہ کیا جا ئے گا، انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں اگر آپ کے اردگرد منشیات فروش،جواء باز یا دیگر مشکوک افراد کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوں تو فوری اطلاع دیں۔

Related Posts