اسلام آباد، مسلم یوتھ آرگنائزیشن انٹرنیشنل کا دبئی اور بحرین کیخلاف احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، مسلم یوتھ آرگنائزیشن انٹرنیشنل کا دبئی اور بحرین کیخلاف احتجاج
اسلام آباد، مسلم یوتھ آرگنائزیشن انٹرنیشنل کا دبئی اور بحرین کیخلاف احتجاج

اسلام آباد:شہر اقتدار میں مسلم یوتھ آرگنائزیشن انٹرنیشنل نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا،احتجاجی مظاہرے میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں سمیت اسلامی یوتھ آرگنائزیشن انٹرنیشنل کے طلباء نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ احتجاجی مظاہرہ دبئی اور بحرین کے خلاف کیا گیا کیونکہ دبئی اور بحرین نے اسرائیل کو باقاعدہ طور پر تسلیم کر لیا ہے اور اسرائیل کے ساتھ تجارتی معاہدے بھی کر لیے ہیں۔

احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف اور اسلامی یوتھ آرگنائزیشن کے طلباء اور رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ان دونوں ممالک مسلم ممالک نے اسلام اور مسلمانوں سے دشمنی کی ہے۔

ان دونوں ممالک نے انتہائی غلط قدم اٹھایا ہے،ہم کسی بھی صورت میں اقدام کی حمایت نہیں کرتے،او آئی سی کو چاہیے کہ دبئی اور بحرین کے اس عمل پر سخت ایکشن لے۔

مظاہرین نے کہا کہ فلسطین پر جو ناجائز قبضہ اسرائیل نے کیا ہوا ہے وہ غلط ہے،فلسطین کے عوام انتہائی اذیت میں مبتلا ہیں،ان دونوں ممالک نے مسلمانوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے،اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

Related Posts