اسلام آباد: اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام نیشنل پریس کلب میں کیا گیا۔ تقریب میں بطور خصوصی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے شرکت کی۔
تقریب میں اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین شکیل قرار، صدر ذوالقرنین حیدر اور جنرل سیکرٹری اعجاز ارشد چیمہ کے علاوہ سینئر صحافی شمشاد مانگٹ، ظفر ملک، آر آئی یو جے کے صدر خاور نواز راجہ، مظہر اقبال، سابق صدر پریس کلب شہریار خان، احمد بھٹی، فیصل حکیم، جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو او وحید شیخ، ہزارہ جنرل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری لقمان شاہ سمیت فنانس سیکرٹری راجہ کاشف اشفاق، جوائنٹ سیکرٹری محمد ظریف اور سیکرٹری اطلاعات ملک نجیب سمیت دیگر صحافیوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شکیل قرار اور ذوالقرنین حیدر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے تمام ممبران کو تحائف اور ایسوسی ایشن کے کارڈ بھی پیش کیے۔ تقریب کے اختتام پر پرتکلف کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔