اسلام آباد، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کا انکشاف
اسلام آباد، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کا انکشاف

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بھرتیوں کیلئے تحریری ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کے بجائے من پسند اور افسران کے رشتہ داروں کو بلائے جانے کاانکشاف ہواہے۔

فیڈرل گورنمنٹ کے تمام سرکاری اداروں میں مروجہ طریقہ کار کے مطابق ہر خالی آسامی کے لیے کم از کم پانچ امیدواروں کو انٹرویو کے لئے بلایا جاتا ہے لیکن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ایسا نہیں کیا جا رہا اور من پسند امیدواروں کو بلایا جا رہا ہے۔

انٹرویو کے لیے بلائے جانے والے امیدواروں کو تحریری طور پر اطلاع دی جاتی ہے لیکن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں صرف فون کیا جاتا ہے اورجب دل کرتا ہے امیدواروں کو طلب کر لیتے ہیں اور پھرٹیسٹ انٹرویو کینسل کر دیتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایسے تحریری امتحان میں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کو نہیں بلایا جارہا ہے،توقیر سرور قریشی ڈی ڈی ٹیکنیکل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں اور انہوں نے تحریری امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔انہیں بھی نظر انداز کردیا گیا ہے۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بھرتیوں کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ ایسے لوگوں کو بلایا جا رہا ہے جن کے رشتے دار بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اعلیٰ عہدوں پر فائزہیں،اس تمام عمل سے شہریوں میں اور امیدواروں میں ایک ناامیدی پھیل چکی ہے۔

توقیر سرور کے علاوہ بہت سارے ایسے امیدوار ہیں جو تحریری امتحان پاس کر چکے ہیں انہیں انٹرویو کیلئے طلب نہیں کیا گیاجو کہ سراسر ناانصافی ہے،تحریری ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین ثانیہ نشتر فوری طور پر اس کا نوٹس لیتے ہوئے تمام امیدوار جو کوالیفائی کر چکے ہیں ان کو انٹرویو کے لئے کال کروائیں۔

Related Posts