اسلام آباد ہائی کورٹ سے کشمالہ طارق کے بیٹے کی عبوری ضمانت منظور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Kashmala Tariq's son

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کشمالہ طارق کے بیٹے کی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو 8 اپریل تک اذلان خان کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے وفاقی محتسب برائے ہراسانی کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیاہے۔ عدالت نے نے اذلان خان کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔

عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا کہ 15 روز میں ضمانتی مچلکے جمع نہ ہونے پر سیشن کورٹ سے ملنے والی ضمانت منسوخ ہو چکی ہے، ضمانت ہی منسوخ ہو گئی تو 10 لاکھ کے مچلکوں کا حکم غیر مؤثر ہو گیا۔

درخواست گزار اذلان خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جاں بحق شہریوں کے ورثاء سے معافی نامہ ہو چکا ہے، زخمی ہونے والے مدعی نے بھی معاف کر دیا ہے۔

یاد رہے سری نگر ہائی وے پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4 شہری جاں بحق ہوگئے تھے، عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ تیز رفتارگاڑی کشمالہ طارق کا بیٹے چلا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 190 تولہ سونا چوری کا ڈرامہ فلاپ، مدعی خود ملزم نکلا، درخشاں پولیس نے دھرلیا

بعد ازاں تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے 4 افراد کی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا ، ایف آئی آر میں کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

Related Posts