اسلام آباد :خاتون ارم احتشام کی 32 کنال زمین پر پی ٹی آئی کے رہنماء علیم خان کی جانب سے مبینہ قبضے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت 19اگست تک ملتوی کردی گئی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے خاتون ارم احتشام کی 32 کنال زمین پر پی ٹی آئی کے رہنماء علیم خان کی جانب سے مبینہ قبضے سے متعلق کیس پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میری زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی جارہی ہے،پولیس کے پاس دھکے کھا کر تھک چکی، کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
ڈی ایس پی عمران اور ایس ایچ او چک شہزاد بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ زمین کی فائل مل نہیں رہی۔
جسٹس عامر فاروق نے پولیس حکام سے حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ فائل کیسے گم ہوسکتی ہے۔کیا ہم آئی جی کو عدالت طلب کرلیں۔ویسے بھی 20، 20 لاکھ کے جرمانے ہوئے ہیں، ٹرانسفر کے آرڈر بھی نکلے ہیں۔
جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیا یہ ضروری ہے کہ کوئی بندہ پولیس کو پیسے دے، پھر پولیس ایف آئی آر درج کریگی؟ پولیس حکام نے جواب دیا ہم رپورٹ لے آئیں گے۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سہولیات کے نام پر عوام سے فراڈ کا انکشاف