راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ اسلام آباد 27 کلومیٹر کی بڑی جیل بن گیا ہے۔ حکمران مصنوعی اقتدار کو بچانے کے لیے اپنی عوام پر ڈرون سے آنسو گیس کے گولے ماریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ 72 میں سے 22 وزرا بے محکمہ ہیں۔ اس پر ہائیکورٹ میں رِٹ دائر کردی ہے۔ غریب کو آٹا نہیں مل رہا یہ امریکا کے 7 اسٹارہوٹلوں میں سیر سپاٹے کررہے ہیں۔
2کروڑ لوگ مزیدخط غربت کی لکیرسےنیچےجاچکےہیں۔پیٹرول پر2ارب روزانہ غریب کی جیب سےخزانےمیں جارہاہے۔ پہلےخزانے پرڈاکہ مارتےتھےاب غریب کی جیب پرڈاکہ ماررہے ہیںPDMکی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہےفرانس سےبغل گیر ہونااوراسرائیل میں وفدبھیجناسوالیہ نشان ہےاسلام آباد27کلومیٹر کی بڑی جیل بن گیاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 22, 2022
سابق وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی سخت کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت 27 کلومیٹر کی بڑی جیل بن گیا ہے۔ مصنوعی اقتدار کو بچانے کے لیے اپنے عوام پر ڈرون سے آنسو گیس کے گولے ماریں گے۔
عمران خان کو ٹیلی تھون کے اربوں روپے ہضم نہیں کرنے دیں گے۔ سعید غنی
ٹوئٹر پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ دنیا باتیں کررہی ہے، امداد نہیں دے رہی۔ بند گلی میں جانا ہے یا الیکشن کرانا ہے، فیصلہ جلد ہوجائے گا۔ مزید 2 کروڑ لوگ خط غربت کی لکیر سے نیچے جاچکے ہیں۔ پیٹرول پر 2 ارب روزانہ غریب کی جیب سے خزانے میں جارہاہے۔ پہلے خزانے پر ڈاکا مارتے تھے اب غریب کی جیب پر ڈاکا ماررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ فرانس سے بغل گیر ہونا اور اسرائیل میں وفد بھیجنا سوالیہ نشان ہے۔