اسلام آباد، فلیٹ سے ملنے والی خواجہ سراء کی نعش ورثاء کے حوالے، پولیس کی تحقیقات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پڑوسی نے 13سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا
پڑوسی نے 13سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا

اسلام آباد:تھانہ رمنا کے علاقہ جی الیون تھری میں پی ایچ اے فلیٹ کے کمرے سے ملنے والی خواجہ سرا کی نعش پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔جس کے بعد ورثاء میت کو تدفین کے لئے آبائی علاقہ نارروال لے گئے۔

پولیس نے نعش کے اہم اعضاء کے نمونے لے کر کیمیکلز ایگزامنز کے لئے لاہور لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں۔جن کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد وجہ موت معلوم ہوسکے گی۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متوفی خواجہ سرا اعجاز عرف گڑیا کی نعش دو ہفتے پرانی تھی۔ جس کے جسم پر بظاہر کسی زخم کے نشانات موجود نہ تھے۔

واضح رہے کہ 23 اگست 2020ء کی رات گئے پی ایچ اے فلیٹ نمبر 13 میں مقیم خواجہ سرا کی نعش برآمد ہوئی تھی۔ نعش سے بدبو پھیلنے پر ہمسایوں نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق خواجہ سرا آئس کے نشے کا عادی بھی تھا۔

Related Posts